فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سربلند کیا اور فتح سے ہمکنار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، اور ہم جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اس فتح سے نوازا اور بھارت کے خلاف جنگ میں یہ کامیابی اللہ کی طرف سے تھی۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان کے دفاعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کے لیے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔














