Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آج رائے شماری

وزیراعظم انوارالحق جو 945 دن سے منصب پر فائز ہیں، ان کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آج رائے شماری

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرِ صدارت طلب کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق جو 945 دن سے منصب پر فائز ہیں، ان کے خلاف باقاعدہ طور پر تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

نئی حکومت سازی اور نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ایوان میں 16ویں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل بھی آج ہی مکمل کیے جانے کا امکان ہے، تاہم پیپلز پارٹی نے اس مقصد کے لیے فیصل ممتاز راٹھور کو اپنا امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔

اسمبلی میں عددی صورتحال

وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی ضرورت ہے، تاہم پارٹی کو اب تک 38 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جن میں پیپلز پارٹی کے 17 ارکان فارورڈ بلاک کے 12، مسلم لیگ ن کے 9 ارکان شامل ہیں۔

دوسری جانب انوارالحق گروپ کے پاس اس وقت صرف 7 ارکان رہ گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے پاس 5، مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کے پاس ایک، ایک نشست موجود ہے۔

پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔

پیپلز پارٹی نے 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں عشائیہ دیا تھا جس میں قانون ساز اسمبلی کے 27 ارکان نے شرکت کی۔

 اسی روز پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 10 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، جس کے بعد پارٹی ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

عشائیے کے بعد وزیراعظم انوارالحق کو مستعفی ہونے کا پیغام دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

متعلقہ خبریں