Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا کی ایک اور ویڈیو وائرل، پرانا انداز نئی وضاحت

Now Reading:

میرا کی ایک اور ویڈیو وائرل، پرانا انداز نئی وضاحت
میر ا

پاکستانی  اداکارہ میرا جی  عام طورپر سوشل میڈیا اور خبروں کی شہ سرخیوں میں نظر آتی ہیں تاہم حالیہ دنوں میں اداکارہ کی جانب سے ایک کے بعد ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ کی زینت بن رہی ہے اور خوب وائرل ہورہی ہے۔

میرا جی کی جانب سے ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی گزشتہ ویڈیو پر وضاحت بھی دی ہے۔

اپنے نئے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا جی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے گزشتہ ویڈیو پیغام میں جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وطن واپس لانے کی اپیل کی تھی، پاکستانی ہونے کے ناطے یہ میرا بنیادی حق ہے۔

ایک منٹ کے دورانیےکی ویڈیو پر مشتمل نئے پیغام میں میرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری گزشتہ ویڈیو کو ایسے برے وقت میں نیا رنگ دینے کی کوشش کی اور مذاق بنایا جو کہ انتہائی غیرمناسب ہے ۔

میرا نےکہاکہ نیو یارک میں پاکستانی سفارتخانہ میرے حالات سے آگاہ ہے، اور ان کے تعاون پر میں قونصل جرنل عائشہ علی کی مشکور ہوں ،گزشتہ روز بھی نیو یارک میں کورونا وائرس نے 500 افراد کو نگل لیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں۔

Advertisement

میرا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدایا یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے یا جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے، دعا کریں میں بھی بہت جلد پاکستان پہنچ کر کورونا وائرس سے متاثرین  کے لیے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیویارک میں اداکارہ میرا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر