محکمہ موسمیات کی جانب سےپنجاب میں ممکنہ سیلاب کی فلڈالرٹ ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج شام سے27 جولائی تک مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،مون سون بارشوں سےملک کےبالائی حصوں میں بڑےپیمانےپرسیلاب آسکتےہیں۔
محکمہ موسمیات پنجاب کاکہناہےکہ سیلابوں کاسلسلہ دریاکابل اوراس سےملحقہ ندی نالوں سےشروع ہوگاجبکہ منگلا کےمقام پربڑے سیلابی ریلے کی پیشگوئی بھی ہے۔
فلڈ الرٹ ایڈوائزری کےمطابق دریاچناب، دریا سندھ، تربیلاکےمقام پربھی شدیدسیلاب آسکتےہیں۔ دریا راوی ملحقہ ندی نالوں بسنتر،اوجاڑی، بین، حسری،جھاڑی میں بھی بڑاسیلابی ریلاآسکتاہے۔ اس کے علاوہ دریاچناب، بھمبر،پالکومیں بھی سیلابی ریلاگزرسکتاہے۔
شدیدبارشوں اورسیلابی کیفیت شہری علاقوں کوبھی شدیدمتاثرکرسکتی ہے۔ پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ،لاہوراورسرگودھا ڈویژن میں بڑاسیلابی ریلاآنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات پنجاب نے تمام صوبائی اداروں کو فلڈالرٹ ایڈوئزری بھیج دی ہےاورتمام اداروں کو اپنے اپنےعلاقوں میں ممکنہ سیلابی کیفیت سےپہلےاقدامات کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
