Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

حکومتِ پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کر دی