
جرمنی حکومت نےتمام مساجد 4 مئی2020ء سےکھولنےکافیصلہ کرلیا۔
جرمن خبررساں ادارے کےمطابق حکومت نےملک میں تمام مساجد 4 مئی2020سے کھولنےکافیصلہ کر لیاہےجبکہ رمضان المبارک میں جرمنی کی مساجدمیں نمازباجماعت اورتراویح ہوں گی۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیشِ نظرجرمنی میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں بندتھیں لیکن اب متعلقہ حکام نے 4 مئی سے مساجد اوردوسری عبادت گاہیں کھولنےکا فیصلہ کیاہےجس کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔
ہرمسجد میں 50 افراد باجماعت نمازتراویح ادا کرسکیں گے اورتمام سماجی فاصلہ برقراررکھنےاورحکومتی اقدامات پرعمل پیرا ہوں گے۔
جرمنی کی حکومت نےاسکولز،ریل اور بس سروس سمیت دیگرٹرانسپورٹ بھی کھولنےکافیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News