
پچیس اپریل کو گندم اور چینی بحران کے حوالے سےآنے والی رپورٹ کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن رپورٹ کے معاملے پر وفاق میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے، ترین گروپ کو حکومت اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق 25 اپریل کو کسی قسم کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئے گی، گندم چینی بحران رپورٹ اب ماضی کا قصہ ہے،حکومتی اتحاد مزید کوئی بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔
ذرائع کے مطابق حکومت میں شامل ترین مخالف گروپ رپورٹ منظر عام لانے کی کوشش کررہے ہیں، کمیشن کی رپورٹ پر حکومتی حلقوں میں آدھا تیتر آدھا بٹیر کی صورتحال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News