
پاکستان کی جانب سے پاکستان اور سارک وزراء صحت کی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی زیر اہتمام سارک کے وزرا صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے صدارت کی۔
تمام سارک ممالک کے وزراء صحت اور صحت کے شعبہ سے متعلقہ سینیٹر آفیشلز نے شرکت کی جبکہ سارک کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔
ویڈیو کانفرنس مین سارک ممالک نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہا اور سارک کے تحت شعبہ صحت اور خاص طور پر کرونا وائرس کی وباء کے تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ تمام سارک ممالک نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور کرونا وائرس کی وباء سے مقابلہ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
صدر مملکت کی کووڈ 19 کے حوالے سے عوام کے لئے احتیاطی تدابیر جاری
ویڈیو کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان کی سارک کوششوں اور نیشنل ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کرونا وائرس کے خلاف سر گرم عمل ہے اور پاکستان سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے تاکہ بیماری کے بچاؤ کے ساتھ ساتھ معیشیت کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء ھے جس کے اثرات دور رس ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے تجویز دی کہ سارک چارٹر کے تحت صحت کے شعبہ میں ٹیکنیکل کمیٹی کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کے تحت علاقائی تعاون بڑھانے پر زوردیا اور کہا کہ کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی تعاون نہایت اہم ہے۔
ویڈیو کانفرنس کے اختتام پر سارک سیکرٹری جنرل نے کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News