Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کا پیکج منظور

Now Reading:

صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کا پیکج منظور

وفاقی کابینہ کی جانب سے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے جاری اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراؤں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی اور کابینہ اجلاس نے 12 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان پٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیاں کی جائیں گی جبکہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کا معاملہ واپس لے لیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں کریڈٹس بیوروز ایکٹ 2015 کی سیکشن 11 کے تحت نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن کے ایکٹنگ چیرپرسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے

Advertisement

   وفاقی کابینہ کے اس اجلاس  میں قانونی مقدمات سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے جبکہ کورونا سے لڑنے والےطبی عملے کی معاونت کیلئے پیکج بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیر علاج ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اجلاس میں چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مذید تین ہفتے کی مہلت دینے کی منظوری پر فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں میں کئے گئےفیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے 75 ارب روپے کے پیکج کی توثیق کردی اور مالیاتی معاہدوں سے متعلق بلز 2020 پر بریفنگ کے بعد منظوری بھی دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو کی منظوری بھی  دے دی ہے۔

دوسری جانب فاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی 30 اپریل تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ سیکرٹری کابینہ 5 مئی کو ان تقرریوں پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر