
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ان کایوم سیاہ ناکام ہواہے اور اگلی 25 جولائی یہ اس یوم سیاہ کی ناکامی پر منائیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو عوام نےایسا لیڈرچنا جو نہ جھکنے والا ہے نہ بکنے والا ہے جبکہ 25 جولائی کو اداروں کو بااختیار اور آزاد بنانے کے عمل کا آغاز ہوا اور پانچ محکموں کو کابینہ کے اندر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اعلان جنگ ضرور کریں لیکن غربت کے خاتمے کے لئے، سپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کےلئے، سندھ میں گڈ کورننس کے لئے اور میڈیا کے متعلق کہا کہ میڈیا کا درد انھیں زیب نہیں دیتا ، میڈیا کے وارث یہاں کھڑے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جیل میں جاکر بھی تفریق پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ ب انسان برابر ہیں، تفریق انسانی حقوق کے خلاف ہے اور ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 10 نکالتی ایجنڈاشامل تھا۔ نیپرا، اوگرا، پی ٹی اے ، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ، پیپی آر اے کو کابینہ کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ویج ایوارڈ کے حوالے سے قائم کمیٹی 180 دن کے اندر اپنی تجاویز دے گی۔امریکہ کی کمشیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News