
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے حالیہ بیا ن میں کہا ہے کہ بے گناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کوئی ریفرنس نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے آٹا چینی چور عمران اور بزدار صاحب کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز 11 ماہ سے انکوائری کے لیے حراست میں ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News