Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرفان خان شدید علیل ،آئی سی یو منتقل

Now Reading:

عرفان خان شدید علیل ،آئی سی یو منتقل

نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی گزشتہ روز طبعیت شدید ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں ممبئی میں موجود اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کروا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عرفان خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکار کو کولون انفیکشن سے متاثر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبعیت شدید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کرنا پڑا۔

53سالہ اداکار ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور اس وقت  آئی سی یو میں ڈاکٹروں کے زیر مشاہدہ ہیں۔

عرفان خان کے ترجمان کا کہناہے کہ مداحوں کو اداکار کی طبعیت کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا رہے گا، عوام اداکار کی طبعیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عرفان خان  اپنی ہمت و بہادری سے موذی مرض کینسر کو شکست دے چکے ہیں ، اس انفیکشن سے بھی وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عرفان کی والدہ تین روز قبل بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جےپور میں انتقال کرگئیں تھیں، ملک گیر لاک ڈاؤن ہونے کے باعث عرفان خان نے والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی تھی۔

عرفان خان کو 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، بعد ازاں وہ اپنا علاج کرانے کے لیے امریکا چلے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر