Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابل میں خودکش دھماکہ،3 افرادجاں بحق،15افرادزخمی

Now Reading:

کابل میں خودکش دھماکہ،3 افرادجاں بحق،15افرادزخمی
کابل

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں خودکش دھماکےمیں3 افرادجاں بحق اور15افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی  خبررساں ایجنسی کےمطابق کابل میں کئی ہفتوں کےدوران یہ پہلا دھماکا ہے،بظاہر اس کا نشانہ افغان اسپیشل فورسز کا کیمپ تھا،مگردھماکےکانشانہ عام شہری بنےہیں۔

حکام کاکہناہےکہ حملےمیں جاں بحق اورزخمی ہونےوالےافراداسپیشل فورسزکےکیمپ میں ایک کنٹریکٹ پرکام کررہےتھےاور  حملےکےوقت وہ دروازہ کھلنےکےانتظارمیں تھے۔

 دوسری جانب اب تک کسی گروپ نےدھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان ترجمان کاکہناہےکہ دھماکےکےحوالے سے معلومات لی جارہی ہیں کہ یہ حملہ ان کےجنگ جووؤں نےکیاہےیاکسی اور نے۔

Advertisement

واضح رہےکہ اس سےقبل افغانستان کےدیگرصوبوں میں افغان طالبان کی جانب سےسیکیورٹی  فورسزپرحملےکیےجاچکےہیں ، تاہم  کابل میں یہ دھماکہ  کئی ہفتوں بعدہواہے ۔

گزشتہ ہفتےافغانستان کےصوبوں بلخ اورتخارمیں جنگجوؤں نےسیکیورٹی چیک پوسٹوں پرحملوں میں مجموعی طورپر28 اہلکارہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئےتھے  ۔

 جبکہ  3 روز قبل صوبےلوگارمیں شدت پسند جنگجوؤں نےفوجی قافلے پردھاوابول دیاتھا ،حملےمیں افغان فوج کے 7 اہلکارموقع پرہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 اہلکاروں کواسلحہ اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ اغواکرکےساتھ لےگئےتھے۔

دوسری جانب اقوام ِ متحدہ کی جانب سے جاری  رپورٹ  کےمطابق  گزشتہ 3 ماہ میں  افغانستان میں 533 عام شہری ہلاک   ہوچکےہیں جن میں ایک تہائی  تعدادبچوں کی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر