Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس سےامریکامیں ویتنام جنگ سےبھی زیادہ ہلاکتیں

Now Reading:

کوروناوائرس سےامریکامیں ویتنام جنگ سےبھی زیادہ ہلاکتیں
اموات

امریکامیں کوروناوائرس سےہونےوالی اموات کی تعداد ویت نام جنگ میں مارےگئےامریکیوں سےبھی بڑھ گئی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کےمطابق 29 اپریل کی صبح تک امریکامیں کوروناوائرس کی وباسےمرنےوالےامریکی افراد کی تعداد نصف صدی قبل امریکااورویت نام میں ہونےوالی جنگ میں مرنےوالےامریکی فوجیوں سےزیادہ ہوگئی۔

خبررساں ادارےکےمطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکابھرمیں کوروناسےہونےوالی 2207 ہلاکتوں کےبعد امریکی ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 284تک جاپہنچی جوویت نام جنگ میں ہلاک ہونےوالےامریکی فوجیوں سےبھی زیادہ ہے۔

امریکی نیشنل آرکائیو کے مطابق ویت نام جنگ میں 58 ہزار 220 امریکی مارے گئے تھے جبکہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 266 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہےکہ امریکاکےاتحادیوں اورویت نام کےاتحادیوں میں 1958 کےبعدجنگ چھڑگئی تھی، تقریبا ڈیڑھ دہائی تک چلنےوالی ویت نام جنگ میں  مجموعی طورپراندازےکےمطابق 12 لاکھ تک انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں تاہم اعداد و شمارکےمطابق مذکورہ جنگ میں ڈیڑھ دہائی کےدوران 58 ہزار 150 تک امریکی فوجی ہلاک ہوئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر