Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرے تاکہ اس وباء کا خاتمہ کیا جا سکے، وزیرِاعظم

Now Reading:

عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرے تاکہ اس وباء کا خاتمہ کیا جا سکے، وزیرِاعظم
وزیرِاعظم

وزیرِاعظم عمران خان سے  وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات ہوئی جس میں ممبران نے وزیراعظم سے فیصل آباد اور جھنگ میں سمال انڈسٹریز کو کھولنے  کی درخواست کی۔

ممبران قومی اسمبلی  نے وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام کے تحت اپنے حلقوں میں ضرورت مندوں کی مدد اور مستحق افراد میں شفاف طریقے سے مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

ممبران کا وزیراعظم کے مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات  اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر ہدایات کی تعریف کی۔

وزیرِاعظم نے ممبران کے حلقوں میں فلاحی اور ترقیاتی امور کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں جبکہ ممبران نے اپنے حلقوں میں عوامی فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی امور کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات میں وزیرِ اعظم  نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ضمن میں ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔

Advertisement

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے تاکہ اس وباء کا خاتمہ کیا جا سکے۔

کوروناوائرس: عمران خان اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، محمد امیر سلطان، غلام محمد لالی اور ریاض فتیانہ ، تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کوویڈ 19 پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مشکل وقت میں تعاون پر گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر عالمی پارٹنرز کو سراہا جبکہ بل گیٹس نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظرحکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو دوہری مشکلات کا سامنا تھا، ہمیں کورونا کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو بھوک سے بچانے کا بھی چیلنج تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر