
اٹلی کےمعروف فٹ بالرپاؤلودیبالہ میں چوتھی بارکوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق ارجنٹائن کےفٹ بالرپاؤلودیبالہ میں گزشتہ چھ ہفتوں میں چوتھی بارکوروناوائرس کاٹیسٹ مثبت آیاہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہےکہ ہسپانوی پروگرام ال چییرنگیوٹوکےمطابق دیبالہ کےپچھلےچھ ہفتوں کےدوران چار ٹیسٹ ہوئےہیں اوریہ نیاٹیسٹ ایک بارپھرمثبت تھا۔
پاؤلودیبالہ جوونٹس کی ٹیم کےساتھی ڈینیئل روگانی کےساتھ وائرس کاشکارہونےوالےاولین فٹ بالروں میں سےایک تھے۔
یہ خبرجووینٹس کےلئےایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوسکتاہے کیونکہ سیری اے نے کھلاڑیوں کو 4 مئی سے انفرادی ٹریننگ کے دوبارہ آغاز کی اجازت دی تھی ۔
واضح رہےکہ کوروناوائرس سےسب سےزیادہ متاثرہ ممالک میں سےایک اٹلی ہے۔ جہاں200،000 سےزائدافراداس کاشکار ہوچکےہیں جبکہ اب تک 27 ہزارسےزائدافرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News