Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا روسی ہم منصب کے نام پیغام

Now Reading:

عمران خان کا روسی ہم منصب کے نام پیغام
وزیرِاعظم

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے روسی  وزیراعظم میخائل میشوتن کے لیے جلد صحیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں روسی وزیراعظم میخائل میشوتن کے لئے جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں روسی دوستوں کے ساتھ ہیں کیونکہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لئے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز خبر ملی تھی کہ روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

روسی وزیراعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا مثبت آنے سے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر عوام کو بھی آگاہ کیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم میخائل میشوتن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

کورونا وائرس سےجاں بحق افراد کی تعداد408ہوگئی

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 882 نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مہلک وائرس نے مزید 23زندگیاں نگل لیں جس کے بعدکورونا سے مجموعی اموات 408 ہوگئیں۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہناہے کہ متاثرہ افراد کی کل تعداد 17ہزار 699 ہوگئی ہے جبکہ4 ہزار351 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں پورے رمضان جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سب سے زیادہ 15 اموات خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک کے دیگر کسی صوبے میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 12 ہزار 982 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 715 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر