Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم ٹائیگر فورس ارکان سے آئندہ ہفتے خطاب کریں گے

Now Reading:

وزیراعظم ٹائیگر فورس ارکان سے آئندہ ہفتے خطاب کریں گے
ٹائیگر فورس ارکان

وزیر اعظم عمران خان کل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ارکان سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ارکان سے خطاب کریں گے۔

ملاقات میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کا کل ہونے والا خطاب کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ  ممبران سے وزیر اعظم کا پہلا خطاب ہوگا جس  میں وزیر اعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کے لئے پیغام ریکارڈ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا پیغام ٹائیگر فورس کے موبائلز پر بھیجا جائے گا جبکہ ویر اعظم کا خطاب سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم اپنے خطاب میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو ضروری گائیڈ لائینز بھی دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں گڈ گورننس اور انتظامی معاملات میں بہتری کیلئے مخلتف تجاویز پر مشاورت کی گئی جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کیلئے حکومتی فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کیلئے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔

تاجر برادری کسی بھی سیاسی ایجنڈے میں شامل نہیں ہے, حماد پونا والا

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا اور خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

Advertisement
وزیراعظم نے کہزا کہ ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔
ملاقات میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب دوست ریلیف پیکجز دئیے گئے ہیں اور مشکل صورت حال میں حکومت نے تدبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر