مرحوم اداکار عرفان خان کے بچپن کے دوست بھارت بھٹناگر نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم کے عمران خان مداح تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 1984 – 85 کے عرصے میں عرفان خان ‘ 11 اسٹار کرکٹ کلب ‘ مین کھیلا بھی کرتے تھے اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ عمران خان کے مداح بھی تھے۔
بھارت بھٹناگر کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی نوجوانی کے دنوں میں ظہیر عباس اور عمران خان کا زبردست مداح تھا، ایک پاک بھارت میچ کے موقع پر میں نے ظہیر کا آٹوگراف بھی لیا، وہ پہلا موقع تھا جب میں نے کسی سے آٹوگراف لیا، عمران خان بہت خوبصورت تھے،ان کی بولنگ میں بہت اچھال تھی،اب بھی وہ بہت شاندار دکھائی دیتے ہیں۔
کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 497 ہوگئی
یاد رہے کہ بھارتی اداکار عرفان خان کی وفات پر ویرات کوہلی اور ساروگنگولی نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ 53 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر یعنی عام الفاظ میں آنتوں کے کینسر کا شکار تھے اور لندن سے علاج کروانے کے بعد گذشتہ برس واپس انڈیا آئے تھے۔
انھیں منگل کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا اور ان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عرفان خان کو بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال لایا گیا ہے۔
تاہم بدھ کو عرفان خان کے خاندان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ میں ہار چکا ہوں۔’ اداکار عرفان خان نے یہ دل چھونے لینے والی بات اپنے سنہ 2018 کے ایک نوٹ میں کہی تھی جب وہ کینسر کی بیماری سے لڑ رہے تھے اور آج ہم یہ افسوسناک خبر دے رہے ہیں کہ وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔’
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
