Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے پر پمپس مالکان کے خلاف کریک ڈاون

Now Reading:

مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے پر پمپس مالکان کے خلاف کریک ڈاون
پیٹرول پمپ مالکان کی روایتی ہٹ دھرمی، شہری سڑکوں پررُل گئے

رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان اور مضافاتی علاقوں میں متعدد پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے اوگرا نرخوں کے مطابق پیٹرول کی فروخت کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان نے اوگرا کے طے شدہ نرخوں سے زائد پر پیٹرول فروخت کرنے والے 3 پیٹرول پمپس سیل جبکہ پیٹرول کے پیمانے کم ہونے پر 4 پیٹرول پمپس مالکان کو 1 لاکھ 70 ہزار جرمانہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ شہریوں کی جانب سے ضلع میں پیٹرول مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کو دوران میٹنگ تنبیہہ کی تھی کہ ضلع میں پیٹرول اوگرا کے نرخوں کے مطابق فروخت کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کارروائی کرے گی ۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھرکے اسسٹنٹ کمشنرز نے پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت فروخت کا جائزہ لیا اور اوگرا کے نرخوں سے متصادم زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزاز انجم نے 3 پیٹرول پمپس سربمہر جبکہ کم پیمانوں پر 4 پیٹرول پمپس مالکان کو 1 لاکھ 70 ہزار جرمانہ عائد کیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر