
امریکی یونیورسٹی میں کوروناوائرس پر تحقیق کرنےوالےچینی پروفیسرکوقتل کردیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکا کی پٹس برگ یونیورسٹی میں کوروناوائرس پرتحقیق کرنےوالےایک چینی پروفیسرکو مبینہ طورپرقتل کردیا گیا۔
یونیورسٹی کا کہناہےکہ مقتول پروفیسر کوروناوائرس کےحوالےسےاپنی تحقیق میں انتہائی اہم نتائج کےبالکل قریب پہنچ چکے تھے۔
پٹس برگ یونیورسٹی کی جانب سےپروفیسرلوکےانتقال پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیا گیاہے۔
پروفیسرلوئی کےیونیورسٹی میں موجودساتھیوں کاکہناہےکہ پروفیسرلوکوروناوائرس سارس کوو2 کےحوالےسےانتہائی اہم تحقیق کررہےتھےاوروہ اس بارےمیں بہت ہی اہم نتائج کےقریب پہنچ چکےتھے۔
قتل کےحوالےسےپولیس کاکہناہےکہ اسسٹنٹ پروفیسربنگ لو اپنےگھرمیں مردہ حالت میں پائےگئےتاہم ان کےسراورگلےمیں گولیوں کےنشانات پائےگئےہیں ۔
پولیس کاکہناہےکہ پروفیسرلوکےگھرکےقریب ایک کارمیں ایک اورشخص مردہ حالت میں ملاہےاورمبینہ طورپراسی شخص نے پروفیسر لوکوان کےگھرمیں قتل کرنےکےبعد اپنی کارمیں خودکشی کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News