
لاہورمیں لاک ڈاؤن کےدوران گھریلوتشددکےواقعات میں 25 فیصداضافہ ہواہے۔
لاہورپولیس کی جانب سےکوروناسےبچاؤکےلیےکیےگئےلاک ڈاؤن کےدوران جرائم کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
جاری رپورٹ کےمطابق شہرمیں لاک ڈاؤن کےدوران گھریلوتشددکےواقعات میں 25 فیصدجبکہ گلی محلوں کےلڑائی جھگڑوں میں بھی 12 فیصداضافہ ہواہے۔
اس کےعلاوہ لاہورمیں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی 39 فیصداضافہ ہواہےجبکہ قتل کےکیسزمیں80 فیصدکمی کابھی انکشاف ہوا ہے۔
لاہورپولیس کی رپورٹ کےمطابق شہرمیں گاڑی چھیننےکی وارداتوں میں 30 فیصداورچوری کی وارداتوں میں 29 فیصدکمی آئی ہے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)ذوالفقارحمیدکاکہناہےکہ شہریوں کی سیفٹی اورسیکیورٹی یقینی بنائےہوئےہیں، قانون شکن عناصرکےخلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری رہےگا۔
واضح رہےکہ کوروناوائرس سےبچاؤکےلیےدنیابھرمیں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کےدوران دنیاکےمختلف ممالک سمیت پاکستان میں بھی گھریلوتشددکےواقعات میں اضافہ ہواہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News