Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی!زیبابختیارجذباتی ہوگئیں

Now Reading:

تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی!زیبابختیارجذباتی ہوگئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ زیبا بختیار نے بھارتی اداکار رشی کپور کے نام ان کی موت پر انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام شئیر کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ زیبا بختیار نےاداکار رشی کپور کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جڑی چند خوبصورت یادیں شیئر کیں ہیں اور اداکار کے ساتھ فلم حنا کی شوٹنگ کے دوران گزرے ہوئے لمحات کو یاد کیا۔

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

Just heard this news that my sweet friend Rishi Kapoor is no more! I am really shocked to hear! The time passed so quickly! Looks like HENNA was shooted a day back! I will really miss you and I love you ❤❤❤❤❤ Its really hard to bear this loss! YOU WERE A SUPERSTAR FOR US ❤❤ RIEP dear RISHI… My CHANDER PRAKASH! you are and forever will be in our hearts! ❤❤❤❤❤❤ Thankyou for the things you taught me during our shoot! Can't write more…..! only yours HENNA!

Advertisement

A post shared by ZEBA BAKHTIAR (@zebabakhtiarofficial) on

انہوں نے نہایت جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے کہاکہ اپنے پیارے دوست رشی کپور کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔ وقت کتنی جلدی گزرجاتا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے ’’حنا‘‘ کی شوٹنگ کل ہی کی بات ہو۔

Advertisement

زیبا بختیار نے مزید لکھا میں تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی اس نقصان کو برداشت کرنا واقعی مشکل ہے۔ تم ہمارے لیے سپر اسٹار تھےمیرے چندر پرکاش تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے۔ تم نے فلم کی شوٹنگ کے دوران جو چیزیں مجھے سیکھائیں اس کے لیے تمہارا شکریہ، میں مزید اب نہیں لکھ سکتی صرف تمہاری حنا۔

گزشتہ ہفتے بالی ووڈ کے دو ستارے عرفان خان اور رشی اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ دونوں کے انتقال کی خبر سن کر بھارت اور پاکستان میں موجود ان کے پرستاروں کو دھچکا لگا تھا اور لوگوں نے دونوں کی موت کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ زیبا بختیار اور رشی کپور نے 1991میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’حنا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور یہ ادکارہ کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔

واضح رہے کہ زیبا بختیار اور رشی کپور نے 1991 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’حنا‘‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا یہ زیبا بختیار کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر