
پنجاب کےشہرگوجرانوالہ میں بھائی اوروالدہ نےغیرت کےنام پرلڑکی کوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کےعلاقہ معافی والامیں غیرت کےنام پربھائی اوروالدہ نےگلادباکرپسندکی شادی کرنےوالی لڑکی کوقتل کردیا۔
پولیس کےمطابق مقتولہ اپنی ماں سےملنےگھرآئی ہوئی تھی،قتل کےبعدملزمان نےلڑکی کےشوہرپرالزام لگایا تھا۔
کیس کےدوران تفتیش شک کی بنیادپرلڑکی والدہ نسرین بی بی اوربھائی شہزادکوگرفتارکرلیاجس کےبعدملزمان نےجرم کااعتراف کرلیا۔
پولیس کےمطابق مقتولہ کی لاش کوضابطےکی کارروائی کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیاہےجبکہ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News