
پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی وکیل ہریش سالوے کے بیانات کیس کے حقائق کے منافی ہیں جبکہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی وکیل کے بے بنیاد اور غلط بیانات کو پختگی کے ساتھ رد کرتا ہے، ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا ہے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق نظرثانی کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔
واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کو عالمی فورم پر بڑی کامیابی ملی تھی جبکہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔
عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی واپسی، رہائی اور فوجی عدالت کا فیصلہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News