
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 16 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 159.96 سے کم ہوکر 159.80 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ،کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 267پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی شروع ہوئی اور انڈیکس 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 227 کی سطح پر آ گیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News