
ایران کی بحری فوج نے جنگی مشقوں کے دوران اپنے ہی بحری جہاز پر میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار نیوی کے 20 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ بحری فوجی مشقوں کے دوران خلیج عمان میں میزائل کو ہدف کی طرف فائر کیا گیا لیکن وہ قریب ہی موجود ایران کی سپورٹ شپ کو جالگا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ خلیج عمان پر تہران کے جنوب مشرق میں واقع جسک پورٹ کے قریب پیش آیا جہاں اتوار کے روز جسک اور چاہ بہار کے پانی میں نیوی کی مشقیں جاری تھیں اور اس دوران ایک سپورٹ شپ میزائل کا نشانہ بن گئی۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز اپنے ہدف کو نشانہ بنارہا تھا کہ سپورٹ رینج میں آگئی جس سے واقعہ پیش آیا، حادثے کا شکار بننے والی شپ کو 2018 میں تیار کیا گیا تھا جو سمندر سے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔
بین الااقوامی میڈیا کے مطابق اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ جہاز میں کتنے ممبران سوار تھے تاہم ترک ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کے وقت جہاز میں 40 سے زائد لوگ موجود تھے جن میں سے 20 ہلاک ہوئے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے واقعے کو انسانی غلطی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News