
لاک ڈاؤن کی مہربانیاں، اپریل 2020 میں 1 بھی نئی گاڑی فروخت نہ ہوسکی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ کے مقابلے میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں 52 فیصد کمی آئی ہے۔
ذرائع وزارت صنعت نے کہا کہ ہنڈا کار کی سیل میں 64 فیصد کمی ہوئی جبکہ انڈس موٹرز اور سوزوکی موٹرز کی سیل میں 54 اور 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ذرائع وزارت صنعت نے یہ بھی کہا کہ ٹریکٹرز کی سیل میں 63 فیصد کمی آئی جبکہ اے ٹی ایل ایچ کی موٹر سائیکلوں کی سیل میں 2783 یونٹ کی کمی آئی ہے۔
ذرائع وزارت صنعت نے مزید کہا کہ الغازی ٹریکٹرز کی سیل میں 19 فیصد اور ملت ٹریکٹرز کی سیل میں 51 فیصد کمی آئی جبکہ ایم ٹی ایل کی سیل میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا اور اے جی ٹی ایل کی سیل میں 22 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کاروں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
واضح رہے اس سے قبل ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے اپنے تمام ڈیلرز کو ایک خط میں بتایا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ہونڈا کاروںمیں بڑھا جانے والی قیمتوں کا اطلاق 5 مئی سے کیا جائے گا۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہونڈا سٹی 1.3 آٹو میٹک کار کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 25 لاکھ 74 ہزار روپے ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News