Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا میں مبتلاسندھ پولیس کا سب انسپکٹرچل بسا

Now Reading:

کورونا میں مبتلاسندھ پولیس کا سب انسپکٹرچل بسا
کوروناوائرس

کورونا وائرس میں مبتلا سندھ پولیس کا سب انسپکٹر محمد حنیف جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے ملیر میں تعینات سب انسپکٹر محمد حنیف کورونا وائرس کا شکار ہوکر شہید ہوگئے۔

ویلفیئر حکام سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر حنیف کا کورونا ٹیسٹ 7 مئی کو مثبت آیا تھا۔

سب انسپکٹرحنیف کی  وفات سے قبل جناح اسپتال میں بنائی گئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے محکمے کے افسران سے داد رسی نہ ہونے کا  شکوہ کیا ہے۔

سب انسپکٹر محمد حنیف کے 24اپریل کو ریکارڈ کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرانے آیا ہوں کسی نے صبح سے نہیں پوچھا۔

Advertisement

ویلفیئرحکام نے کہا کہ سب انسپکٹر حنیف نے کورونا ٹیسٹ کی غرض سے آنے کا نہیں بتایا تھا اور نہ جناح اسپتال میں اپنی شناخت  ظاہر کی تھی بلکہ وہ عام مریض کی حیثیت سے اسپتال میں علاج کرانے پہنچے تھے۔

ویلفیئر حکام نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں ضلعی سطح پر محکمے کے فوکل پرسن مقرر ہیں، سب انسپکٹر حنیف کا کیس علم میں آنے کے بعد محکمے نے مستقل داد رسی کی۔

دوسری جانب جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر محمد حنیف  نام کا کوئی شخص اسپتال نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کوئی پرائیویٹ ٹیسٹ نہیں ہوتا، سرکاری ٹیسٹ ہوتا ہے جس کا کوئی پیسہ نہیں لیا جاتا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 737 ہوگئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 336 تک پہنچ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر