Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی

Now Reading:

کورونا مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی
ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ

دنیا بھر میں کورونا کی وبائی صورتحال برقرار ہے جس کے بعد 213 ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران کورونا کے مرض سے  ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے۔

کورونا کے مرض سے  ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے جب کہ پوری دنیا میں 44 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، روس میں مسلسل گیارہویں روز 10 ہزار سے زائد متاثرین ریکارڈ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں نئی 1700 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد  85 ہزار اور کل متاثرین 14  لاکھ سے زائد ہیں۔

برطانیہ میں نئی  4 سو 94 ہلاکتیں ہوئیں، یہاں کل ہلاکتیں 33  ہزار اور متاثرین 2 لاکھ سے زائد ہیں، ادھر برازیل میں  سات سو چون ، میکسیکو میں تین سو تریپن، اٹلی میں ایک سو پچانوے، اسپین میں ایک سو چوراسی ،بھارت ایک سو چھتیس ،پیرو ایک سو بارہ، کینیڈا میں  ایک سو تینتیس ہلاکتوں کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ممالک جہاں  پچاس سے دو سو کے درمیان ہلاکتیں ہوئیں ہیں ان میں  روس،جرمنی، ایران، بیلجیئم،نیدرلینڈ،فرانس اور ترکی شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں اور بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئیں ہیں۔

ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 ہزار51 ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کورونا وائرس کا شکار

ملک بھر میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 770 ہو گئیں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13341، پنجاب میں 13561 ہو گئی، کے پی کے میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 5252، بلوچستان میں 2239 ہو گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر