
شہباز شریف نے حکام سے مطالبہ کیا کہ جہاز چارٹر کریں لیکن عیدالفطر سے قبل بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی پریشانی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں کا سلوک بند کیا جائے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو احساس ہوتا تو اب تک یہ آپریشن مکمل ہو جاتا۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانوں پر لمبی قطاریں حکمرانوں کی بےحسی اور پاکستانیوں کی بے بسی کامنہ بولتا ثبوت ہے، ہر مرحلے پر ملک کی مدد کرنیوالے پاکستانیوں کو سفاک حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
واضح رہے کہ انھوں نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کے لیے اضافی اور خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News