
پنجاب میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے بتا یا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے اور دونوں مواقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News