Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین رضا کورونا سے انتقال کرگئیں

Now Reading:

شاہین رضا کورونا سے انتقال کرگئیں

پاکستان تحریک انصاف کی رکنِ پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد لاہور کے میؤ اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال کے سی ای او ڈاکٹراسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی ہیں۔

تین روز قبل شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،  جس کے بعد وہ میؤ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

شاہین رضا کو 17 مئی کو طبیعت ناساز ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھاجس کے بعد انہیں لاہورکے میو اسپتال کیلئے ریفر کیاگیا۔

 ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بیگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں۔

Advertisement

شاہین رضا پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر