Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ

Now Reading:

پنجاب میں ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ
ایل ڈی اے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے لئے ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 27 لاکھ 78 ہزار روپے کا چیک وزیراعلی عثمان بزدار کو پیش کیا گیا جبکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو چیک دیا گیا ہے۔

پورٹل کی لانچنگ کے وقت وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کوانصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دینے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے انصاف پورٹل کا قیام شہریوں کے افسران سے فوری رابطے اور شکایات کے بلا رکاوٹ اندراج کے لئے اہم ترین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی درخواستو ں پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد ممکن ہو سکے گا اور ایل ڈی اے فعال طور پر شہریوں کی خدمت کر سکے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم کا شاہین رضا کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پورٹل کے ذریعے ایل ڈی اے آفس آنے کے لئے آن لائن اپوائنمنٹ حاصل کی جاسکے گی اور پورٹل کے ذریعے پہلے مرحلے میں مختلف قسم کی درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پورٹل کی مدد سے عدالتی احکامات آن لائن جمع کروائے جاسکیں گے اور مختلف قسم کے سوالات آن لائن کئے جا سکیں گے اور رجسٹرڈ آر کیٹیکٹس کے ذریعے ایل ڈی اے کی اپنی اور منظور شدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے نقشے منظور کرانے کی درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی۔

تقریب میں ڈی جی ایل ڈی اے نے انصاف پورٹل کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،چیف سیکرٹری، وائس چیئرمین ایس ایم عمران، سیکرٹری ہاوسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ،ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ، سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری دے دی گئی
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر