Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے پولیس کا کارنامہ ، لڑکی کی اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

Now Reading:

موٹروے پولیس کا کارنامہ ، لڑکی کی اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور، موٹروے پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک با ر پھر بہترین کارنامہ سر انجام دے کر دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خانیوال کے قریب سترہ سالہ نو جوان لڑکی کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنایا۔

ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس کے کرائم اسکواڈ نے خانیوال کے نزدیک کار کو ڈگمگاتے دیکھا، پٹرولنگ افسر نے کار کو روکنے کی کوشش کی تو کار سڑک سے نیچے اتر گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کار کے اندر ایک 17 سالہ لڑکی کو دو افراد تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے جبکہ لڑکی نے بتایا کہ اسے نشہ آور ادویات دی گئی ہیں۔

 اغوا کاروں نے پہلے لڑکی کو اپنی بہن بتایا اور بعد ازاں کہا کہ لڑکی کا دماغی توازن درست نہیں اسے ملتان لے کر جا رہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب لڑکی نے انکشاف کیا کہ وہ ان لوگوں کو نہیں جانتی اور ملزمان نشہ آور ادویات دے کر اسے لاہور سے ملتان منتقل کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے لڑکی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر