
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے کراچی طیارہ حادثے میں جاری ریسکیو سرگرمیوں سے متعلق اپ ڈیٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ سے 97لاشیں نکال لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ پی آئی اے طیارہ حادثےمیں 97لاشیں نکال لی گئیں جبکہ افسوسناک واقعےمیں 2مسافر محفوظ رہے۔
Update #PIA Incident:
Rescue Op in progress by Army Search & Rescue Team, Army troops, Rangers & social welfare orgs. 97 bodies recovered. 2 passengers survived. 25 affected houses cleared, their residents accommodated at various places with assistance of Civil Administration.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 23, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 25 متاثرہ گھروں کو کلیئر کردیاگیا ہے اور رہاشیوں کومختلف جگہوں پرمنتقل کردیا گیاہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہناہے کہ جائے وقوعہ پر ریسکیوآپریشن بدستور جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت سندھ کا تصدیق کرتے ہوئےکہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں،حادثے میں 97 افراد کےجاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ 2 افراد حادثے میں خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق طیارے میں کل 99 افراد شامل تھے، جن میں 91 مسافر اورعملے کے 8 افراد شامل تھے، 97 افراد میں سے صرف 19کی شناخت ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 66لاشوں کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 31 لاشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News