Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرمین شریفین میں عید کی نماز ادا کی جائے گی

Now Reading:

حرمین شریفین میں عید کی نماز ادا کی جائے گی
مسجد

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دےدی ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان نے عید کے شعائر کو قائم کرنے کے لیے حرمین میں نماز ادا کرنے کی منظوری دی ہے‘۔

ڈاکٹرعبد الرحمن السدیس کاکہنا ہے کہ حرمین کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے نماز عید میں عوام کی شرکت معطل رہے گی۔

 

دوسری جانب ترجمان سعودی وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں27 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن رہےگا،جس کے تحت تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کے دوران پہلے سے جاری پاس موثر ہوں گے۔

گزشتہ روز سعودی عرب سمیت خلیجی ریاست قطر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر