Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں سادگی کے ساتھ عیدالفطر منائی جارہی ہے

Now Reading:

ملک بھر میں سادگی کے ساتھ عیدالفطر منائی جارہی ہے

ملک بھر میں پاکستانی آج عیدالفطر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے سبب سادگی کے ساتھ  منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی۔ اس موقع پر مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، اور کورونا وائرس اور ملک میں ناگہانی آفتوں سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر نمازعید کے اجتماعات میں طیارہ حادثے کے شہدا کی مغفرت اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کیلئے دعائیں کی گئیں، نماز عید میں ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئےبھی رب کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں۔

نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جب کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوا جہاں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement

کورونا سے حفاظتی انتظامات کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکرتے ہوئےلاہور  کی 5 ہزار مساجد اور 190سے زائد کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔

عید کے اجتماعات میں سینیٹائزرکے استعمال اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔

اس موقع پر سینیٹائزرکے استعمال اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ  سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی  خاطر میں لائے گئے۔

کوئٹہ اوراس کے نواحی علاقوں میں 300 سے زائد مقامات پر عید کی نماز کی ادائیگی کیلئےاجتماعات ہوئے جب کہ شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ طوغی روڈ پرمنعقد ہوا۔

پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر عید کی نماز کی ادائیگی کی گئی، اجتماعات میں کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر