Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری نے ارطغرل کا حوالہ دے کر اہم پیغام دے دیا

Now Reading:

فواد چوہدری نے ارطغرل کا حوالہ دے کر اہم پیغام دے دیا

 فواد چوہدری اور رویت حلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے درمیان چاند کی رویت کے معاملے پر شروع ہونے والا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انھو ں نے شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کامیاب ریاست کے بنیادی اصول بتائے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئی ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بتایا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہیے جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چاند دیکھنے کے معاملے پر شروع ہو نے والا تنازع اب شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ مفتی منیب الرحمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو دینی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے منعقد اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ فواد چوہدری کو مداخلت دین سے روکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر