
بلوچستان کے ضلع پشین میں گزشتہ روزگھریلو تنازع کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزید 2 افراد چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 2 زخمیوں کےدم توڑنے کے بعد دلخراش واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گھریلو تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے سگے بھائی سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد گزشتہ روز ہی انتقال کر گئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News