
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دو گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ملیر، ماڈل کالونی، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی، پرانی سبزی منڈی، جیل چورنگی اور صدر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش سے ہی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور کے الیکٹرک کے سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔
آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریاز، ڈیفنس، ناظم آباد، کورنگی، قیوم آباد اور لانڈھی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلسہ جاری ہے۔
شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News