لاک ڈائون میں شو بز ستارے سادگی سے شادی کر رہے ہیں اور اب آغا علی اور حنا الطاف کے بعد ایک اور شو بز جو ڑی شا دی کے بندھن میں بند ھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ٹی وی کی نا مور اور با صلا حیت اداکارہ فریال محمود اوراداکار دانیال راحیل نے یہ اعلان کیا تھاکہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں جس کی تصدیق دانیال راحیل کی والدہ اور مقبول اداکارہ سیمی راحیل نے بھی کی تھی۔
https://www.instagram.com/p/B-99Qe_g5wn/?utm_source=ig_embed
ذرائع کے مطابق دانیال راحیل نے مداحوں اور دوستوں کو اپنے نکاح کی خوشخبری سُناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک پیغام جاری کیا۔
Almost a week ago we set of by road for lahore but, our journey did not start there. We met and spent the last two years…
Gepostet von Daniyal Raheal am Donnerstag, 28. Mai 2020
فیس بُک پر جاری کردہ پیغام میں دانیال راحیل نے کہا کہ میں اور فریال محمود دو سال قبل ملےتھے، اُس کے بعد ہماری دوستی ہوئی، ہم نے ایک دوسرے کو جانا اور پھر ساری زندگی ایک ساتھ گُزارنے کا فیصلہ کیا۔
https://www.instagram.com/p/CAvf-Yjln_H/?utm_source=ig_embed
دانیال راحیل نے مزید کہا کہ فریال کی پوری فیملی لندن میں مقیم ہے تو شادی کے سارے انتظامات میری فیملی نے کیے اور چند عزیز و اقارب کی موجودگی میں ہم نے شادی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
