Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری
سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ آصف زرداری کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو 11 جون کو طلب کرلیا۔

جج احتساب عدالت نے کہا آصف زرداری کو صرف آج کی حاضری سے استثنیٰ دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر آصف زرداری ہر صورت پیش ہوں۔

قومی احتساب بیورو نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری کو ان کی رہائشگاہوں پر سمن وصول کرائے، انور مجید ہسپتال میں زیر علاج ہیں، وہاں سمن وصول نہیں کیے گئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کر تے ہو ئے اس سلسلے میں کہا ہے کہ میرا منی لانڈرنگ کیس سے کوئی تعلق نہیں ،توشہ خانہ کی گاڑیاں نواز شریف اور آصف زرداری کو قوائد و ضوابط کے مطابق دی ۔

 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیکرٹری کیبنٹ کی سفارش پر گاڑیاں دی گئی ،قانون کے مطابق سمری آنے پر توشہ خانہ سے گاڑیاں دی ،میں نیب زادہ نہیں ہوں بلکہ نیب زدہ ہوں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ دس سال جیل کاٹنے کے بعد باعزت بری ہوا ،عمران خان کسی ایک صوبے کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر