وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قتل کے ملزمان خود حکومت میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان دیتے ہوئےفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قتل میں یہ پیشرفت تو ہوئی کہ اب سندھ پولیس مان رہی ہے کہ صحافی عزیز میمن کا قتل ہوا اور کرائے کا قاتل بھی گرفتار ہے۔
صحافی عزیز میمن کے قتل میں یہ پیش رفت تو ہوئ کہ اب سندہ پولیس مان رہی ہے کہ عزیز میمن کا قتل ہوا اور کرائے کا قاتل بھی گرفتار ہے،میں نے قومی اسمبلی میں بھی کہا تھا اس معاملےکی تفتیش سندہ سے ٹرانسفر کرنا ضروری ہے کیونکہ ملزمان خود حکومت ہیں،انصاف ہوتےنظر آنا چاہئے #Azizmemon
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 30, 2020
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں بھی کہا تھا کہ تفتیش سندھ سے منتقل کرنا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان خود حکومت میں ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش رواں برس 16 فروری کو محراب پور نہر کے قریب سے ملی تھی اور ان کے گلے میں تار لپٹا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
