کراچی کے علاقےبہادرآباد سےایم کیوایم پاکستان کے کنوینئراور وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کے زیراستعمال گاڑی چوری ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرکےزیراستعمال چوری ہونےوالی گاڑی بہادرآبادمیں ایم کیوایم پاکستان مرکزکےباہرپارک کی گئی تھی۔
گاڑی چوری واقعےکےبعد پولیس نےمرکزکےباہرلگےکیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی۔ تاحال پولیس کو انجن اورچیسزنمبرفراہم نہیں کیا گیاہے۔
ایم کیوایم پاکستان کےرہنماکےلیےگاڑی کچھ عرصےقبل ہی خریدی گئی تھی جوایم کیوایم پاکستان خدمت خلق فاؤنڈیشن کےنام پررجسٹرڈہے۔
واضح رہے کہ گاڑی صبح 8 بج کر 16 منٹ پر مرکز کے باہر سے چوری کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
