Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا دنیا بھر میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد نگل گیا

Now Reading:

کورونا دنیا بھر میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد نگل گیا
کوروناوائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار 299 جبکہ ہلاکتیں 3 لاکھ 71 ہزار 6 ہوگئیں۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 30 لاکھ 51 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 27 لاکھ 38 ہزار 286 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا تاحال کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہےجہاں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 557 افراد ہلاک  جبکہ اس سے متاثرہ  افراد  کی  تعداد  18 لاکھ 16 ہزار 820 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 25 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 238 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 966 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 28 ہزار 849 زندگیاں نگل چکا ہے۔

Advertisement

روس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 575 ہو چکی ہے جبکہ  کل اموات 4 ہزار 555 ہو گئیں ہیں ۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 308 کیسز  رپورٹ ہوچکے  ہیں  جبکہ اس وباء سے 27 ہزار  125 اموات ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 376 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 826 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 771 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 625 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 340 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 664 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 294 ہو گئے ہیں  جبکہ  کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 600 ہو گئی ہے ۔

Advertisement

بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 185 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 143 ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 734 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 950 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 1 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر