بالی ووڈ کے معروف موسیقار واجد علی خان ممبئی میں انتقال کرگئے،وہ طویل عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا تھے۔
واجد معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے، واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔
انہوں نے سلمان خان کی فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور وانٹڈ کیلئے کئی مشہور گانے ترتیب دیے تھے۔ واجد کی عمر بیالیس سال تھی۔
واجد خان کے انتقال کی تصدیق میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نےکرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واجد خان کی طبعیت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ پچھلے 4 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
