Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں پھنسے240پاکستانی وطن پہنچ گئے

Now Reading:

سعودی عرب میں پھنسے240پاکستانی وطن پہنچ گئے

سعودی عرب میں پھنسے 240 پاکستانی سعودی ایئر کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے جبکہ 530 پاکستانیوں کو پی آئی اے کی تین مختلف پروازوں سے وطن واپس لایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ 16پاکستانیوں کی میتیں بھی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں سے آج وطن واپس پہنچائی جا رہی ہیں۔

 سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 708 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے آج صبح 10 کراچی پہنچی جس میں 240 پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔

کراچی سے سعودی عرب جانے کے لیےاس پروازپر کسی مسافر کی بکنگ نہیں ہے اور یہ خالی واپس جائے گی۔ سعودی ایئرلائن کی ایک اور پرواز ایس وی 792 پاکستانی شہریوں کو لے کر آج دوپہر بارہ بجے پشاور پہنچے گی۔

وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

ذرائع  کا کہناہے کہ  ٹیسٹ رپورٹس آنے تک مسافروں کو 48 گھنٹے کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا، مسافروں کی جناح ٹرمینل پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع  کا کہنا ہے کہ تھرمل اسکینر سے کلیئر مسافروں کا محکمہ صحت سندھ کی ٹیموں نے طبی معائنہ کیا، زیادہ تر مسافر نادرن بائی پاس پر واقع لیبر فلیٹس کے سرکاری قریطینہ سینٹر منتقل کیے گئے ہیں جبکہ قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرنے کی اجازت دی گئی جہاں خصوصی آئیسولیشن سینٹر قائم کر کے پولیس اور دیگر اداروں کا پہرہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر