
ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی فوری ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا بھی نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فاعدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لے لیا گیا ہے اور اس سے متعلق کہا ہے کہ گندم کی کٹائی کے فوری بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
اس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز ذاتی دلچسپی لے کر معاملے کو دیکھیں اور ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم نے صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ ہفتہ وار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھے۔
وزیراعظم نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جس کے چیئرمین مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ہوں گے جبکہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوا تھا جس کا وزیر اعظم نے مراسلہ چاروں چیف سیکرٹریز اور مشیر خزانہ کو بھجوایا دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خا کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی تھی اور عبدالحفیظ شیخ کو اہم ٹاسک سونپ دیا تھا جس کے مطابق عبدالحفیظ شیخ مہنگائی میں کمی کے لئے صوبوں سے مشاورت کریں گے جبکہ چینی کی قیمت میں بھی کمی کی ہدایت دے دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News