
عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس سے کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیےبھی خدمات لی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق عثمان ڈارنے کہا کہ قومی رضا کاروں کو کلین اینڈ گرین مہم کے لیے بھی ٹاسک دیا جائے گا اور وزیر اعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے، نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News